• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل دل رمضان،پہلا روز،انعامات کی لائن لگ گئی

Dil Dil Ramazan Break Of Line The First Day Prizes
جیو ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن دل دل رمضان کے پہلے ہی روز انعامات کی لائن لگ گئی،پروگرام میں ننھے قوالوں نے سماں باندھ دیا ۔

رمضان کی رحمتیں، ساعتیں اور برکتیں سمیٹے جیو ٹی وی کی ٹرانسمیشن دل دل رمضان میں سحری کے وقت شہید قوال امجد صابری اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دل دل رمضان ٹرانسمیشن میں بشری انصاری نے عالماؤں سے خواتین کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی، نوجوانوں کے پسندیدہ اینکرشفاعت نے دلچسپ سوالوں کے جوابات پر قیمتی انعامات تقسیم کئے۔

دل دل رمضان میں شیف ثمینہ نے مزیدار افطار کے پکوان تیار کئے جبکہ ننھے قوالوں کی قوالی نے روحوں کو گرما دیا۔

معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی بنائی گئی تصویر فیصل ایدھی کو پیش کی گئی اور افطار کے بعد گیم شو جیو کھیلو پاکستان میں وسیم اکرم اور شعیب اختر نے انعامات کی بھرمار کردی۔
تازہ ترین