• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں مسجد کی چھت گرنے سے نمازی جاں بحق، 9 زخمی

Man Dies In Faisalabad Mosque Roof Collapse 9 Injured
فیصل آباد میں نماز تراویح کے دوران مسجد کی چھت گرنے کے نتیجہ میں ایک نمازی جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو کے مطابق رسالہ روڈ پر جامع مسجد میں نماز تراویح کی ادائیگی جاری تھی کہ تیز آندھی کے باعث مسجد سے ملحقہ زیر تعمیر مکان کی دیوار مسجد کی چھت پر گر گئی، جس کے نتیجہ میں مسجد کی چھت بھی زمین بوس ہو گئی۔

اس دوران مسجد میں نماز کی ادائیگی میں مصروف نمازی ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیم اور اہل علاقہ نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو باہر نکالا تاہم ایک نمازی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

پانچ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین