• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Putin Reached Paris To Meet Emmanuel Macron
روس کے صدر ولادی میر پوٹن فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات کے لئے پیر س پہنچ گئے ہیں،جہاں ایمانوئل ماکرون نے پوٹن کا استقبال کیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہنما روس فرانس کے تعلقات کا 300 سال مکمل ہونے اور دیگر بین الاقوامی امور کے علاوہ شامی جنگ کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ صدر پوٹن کا دورہ فرانس ایسے وقت میں کررہے ہیں جب دونوں ممالک کے تعلقات گزشتہ برسوں کے دوران یوکرائن میں جاری تنازعے کے باعث سرد مہری کا شکار ہیں۔

دونوں ممالک کے تجزیہ کار پرامید ہے کہ پوٹن کے دورے سے فرانس اور روس کے باہمی روابط میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین