• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تمباکو سالانہ ایک لاکھ افراد کی موت کا ’قاتل‘

Silent Killer Smoking Kills One Million People Annually In Pakistan

پاکستان میں تمباکو سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا بنیادی سبب بن رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ایک رپورٹ کےمطابق ان بیماریوں میں امراض قلب، فالج اور جسم کے مختلف حصوں مثلاً منہ، حلق، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہے۔

ملک کے سب سے بڑے جناح اسپتال کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ڈاکٹر محمد عثمان کے مطابق پاکستان دنیا کے اُن 15 ممالک میں شامل ہے جہاں تمباکوکی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد تمباکو کی آسان دستیابی کے سبب اس کی عادی ہے اور نتیجے میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراداس سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ منہ، حلق، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے علاوہ امراض قلب اور فالج شامل ہے۔

 ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھالیہ اور پان کے ساتھ تمباکو کھانے کے عادی افراد میں منہ، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کی بیماریاں بھی عام ہیں۔

 

تازہ ترین