• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی نے آئی سی سی رینکنگ کو بے معنی بنا دیا

Champions Trophy Made Icc Ranking Meaningless

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ نے آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کو بے معنی بنا دیا ، 8 ٹیموں کے ایونٹ میں آخری نمبر کی ٹیمیں سیمی فائنل کی امیدوار ہیں ۔

چیمپئنز ٹرافی میں ورلڈ نمبر ون جنوبی افریقا نے آغاز شاندار انداز میں کیا لیکن جب اس کا پالا شاہینوں سے پڑا تو سب کچھ ملیا میٹ ہوگیا، رہی سہی کسر بھارت نے پوری کرکے جنوبی افریقا کی چھٹی کر دی۔

ایسا ہی کچھ ورلڈ نمبر ٹو آسٹریلیا کے ساتھ بھی ہوا، چیمپئنز ٹرافی میں اس کا کھیل بھی پہلے ہی مرحلے میں مک گیا۔ ابتدائی دو میچز میں تو آسٹریلین کی قسمت خراب رہی لیکن انگلینڈ کے خلاف بولنگ اور بیٹنگ خراب ہوگئی اور نتیجے میں ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔

اس وقت 8ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں ساتویں اور آٹھویں رینک کی ٹیمیں سری لنکا اور پاکستان آج اس نہج پر ہیں کہ ایک کامیابی کسی بھی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ رینکنگ میں چھٹے نمبر کی ٹیم بنگلا دیش تو فائنل فور میں پہلے ہی پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین