• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے260 کوئٹہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

Nomination Papers Checked In Quetta Na 260

این اے260 کوئٹہ-چاغی-نوشکی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سےجمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 260 کے ضمنی انتخابات میں 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور یہ عمل کل بھی جاری رہے گا جس کے بعد 19جون کو منظور شدہ کاغذات پر اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

20 جون کو دائر شدہ اپیلوں پر ٹربیونل فیصلہ کریگا، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ21 جون ہے جس کے بعد 22 جون کو حتمی امیدواوں کی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ15 جولائی کو ہوگی۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 260 پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین