• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئےمسجد کا نام تبدیل

Uae Names Abu Dhabi Mosque After Mary Mother Of Jesus

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر ایک مسجد کا نام مریم اُمِ عیسیٰ رکھ دیا گیا ہے۔

وزیر برائے برداشت شیخہ لبنیٰ القاسمی نے اس اقدام پر ولی عہد شہزادے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو دانشمندانہ قرار دیا جو آئندہ دنوں میں ایک روشن مثال قائم کرے گی اور متحدہ عرب امارات کا خوبصورت، برداشت پر مبنی امیج پیش کرے گی۔

اس مسجد کا سابقہ نام شیخ محمد بن زید مسجد تھا۔مسجد کے قریب ہی قائم چرچ کے پادری اینڈریو تھامسن نے خلیجی اخبار کو بتایا کہ انہیں اس اقدام پر خوشی ہوئی ہے۔

رواں ہفتے العین میں ایک چرچ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے مغرب کی نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چرچ میں 200 ایشیائی مسلمانوں نے نماز ادا کی تھی۔

 

تازہ ترین