• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جے آئی ٹی کے روبرو پیش

Shehbaz Sharif To Appear Before Jit Today

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں پاناما عمل درآمد کیس کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے شہباز شریف پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوئے ان کے ہمراہ حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی تھے۔   چوہدری نثار ان کی گاڑی چلا رہے تھے۔

پاناما جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں پیشی کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں۔

شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر 2 ہزار545 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی سڑکیں بند ہیں جبکہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے والا پارک بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جے آئی ٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب سے حمزہ شہباز کے کاروبار، اثاثوں ،ٹیکس ، گلف اسٹیل اورحدیبیہ پیپر مل سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے گرد حصار بنایا ہوا ہے اور 4 ایس پی، 11 ڈی ایس پی اور 33 انسپکٹربھی تعینات ہیں۔

 

تازہ ترین