• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں فتح، پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات میڈیا پر سرگرم

Victory In The Champions Trophy Pakistani Cricketers Wives Activities On Media

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی تاریخی فتح پر پلیئرز کی بیگمات نے سوشل میڈیا پراپنے اپنے انداز میں خوشی منائی۔

کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سرفراز کی دو خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کیں جن میں میڈل اور چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ننھے چمپئن کی خوشی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے ٹیم کی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ نرجس نے عامر کے ساتھ اوول گرائونڈ میں لی گئی دو بے حد خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

ایک سیلفی میں یہ خوش و خرم جوڑا جیت پر بیحد مسرور دکھائی دے رہا ہے تو دوسری تصویر میں عامر نے قومی پرچم لپیٹ کر بیگم کے ہمراہ ٹرافی تھام کر خصوصی پوز دیا ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستان کی بھابھی، معروف بھارتی ٹینس پلیئرثانیہ مرزا نے بھی پاکستان کو فتح کی مبارکباد تو دی مگر قدرے محتاط انداز کے ساتھ ۔

ثانیہ نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارت کرکٹ ہار گیا لیکن پاکستان کے خلاف ہاکی میچ جیت لیا۔

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں میچ کے بعد ان کے میاں جی شعیب ملک اور پاکستان کے بولنگ کوچ اظہر محمود ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ہنسی مذاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے بھی سوشل میڈیا کے میدان میں بھرپور انٹری دی۔ میچ کے دوران اوول کے میدان کی تصویر اور اپنی سیلفی اپ لوڈ کی جبکہ شاہینوں کی شاندار فتح کے بعد حفیظ اور ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی۔

 

تازہ ترین