• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر فلم’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘کااسپین میں رنگا رنگ پریمیئر

Adventure Movie Spider Man Colorful Premiere In Homecoming Casino

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اورمارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘کااسپین میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے۔

بارسلونا میں ہونے والے پریمیئر کی ریڈ کارپٹ تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں نے فوٹو گرافروں کو پوز اور انٹر ویو دئیے جبکہ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

کولمبیا پکچرز اور مارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین