• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Transfer Of Japans Ancient Fish Market To The New Location

جاپان کی قدیم معروف مچھلی مارکیٹ کونئے مقام پر منتقل کرنے لا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی گورنر یوریکو کوئیکے نے کہا ہے کہ معروف تسوکیجی مچھلی مارکیٹ نئی جگہ پر منتقل کی جائے گی لیکن یہ تبدیلی شاید مستقل نہ ہو۔

انہوںنے کہا کہ تسوکیجی کا علاقہ اپنی مچھلی منڈی کے حوالے سے معروف ہے اور ایک مقبول سیّاحتی مقام بھی تاہم 80 سال سے زائد عرصہ پرانی مارکیٹ اب بوسیدہ ہو چکی ہے جسے نئی جگہ منتقل کرنا ناگزیر ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک منصوبے میں اس مارکیٹ کو قریبی علاقے تویوسو منتقل کرنے کا کہا گیا تھا لیکن گورنر کوئیکے نے سلامتی سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر یہ منصوبہ موخر کر دیا تھا۔

تازہ ترین