| |
Home Page
جمعہ 05 ربیع الاوّل 1439ھ 24 نومبر 2017ء
July 18, 2017 | 04:41 am

کراچی: طارق روڈپر موبائل چھینتے ہوئے پولیس اہلکار پکڑاگیا

Karachi Mobile Phone Snatcher Policeman Arrested From Tariq Road

Karachi Mobile Phone Snatcher Policeman Arrested From Tariq Road

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شہریوں نے مبینہ طور پر ڈاکو پولیس اہلکار کو لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑلیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مذکورہ اہلکار کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق طارق روڈ پر شہریوں نے مبینہ طور پر خاتون سے موبائل فون چھینتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ اس شخص نے پولیس کی بیلٹ پہنی ہوئی تھی، جس کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ رخ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں تعینات ہے، ملزم کے قبضے سےکوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔