• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان میں ظفر آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا

Oil Tanker Overturns Near Zafarabad In Rahim Yaar Khan

رحیم یارخان کے علاقے ظفرآباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حادثے کی جگہ کو سیل کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے 40ہزارلیٹرپٹرول لے کر محمودکوٹ جارہا تھا۔

آئل ٹینکر سڑک پر بارش کی وجہ سے ہونے والی پھسلن کی وجہ سے توزن برقرار نہ رکھ سکا۔

حادثے کی جگہ جانے والی تمام ٹریفک کو فوری طور پر روک دیا گیا، بعد میں ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

 

تازہ ترین