• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن خیبر فور، 90 فیصد علاقہ کلیئر، 13 دہشتگرد ہلاک

Operation Khyber 4 90 Per Cent Of The Area Cleared 13 Terrorists Killed

آپریشن خیبر فور میں پاک فوج نے مختلف سمتوں سے پیش قدمی کرتے ہوئے 90 فیصد علاقہ کلیئر کرا لیا، 13دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک فوجی جوان نے جام شہادت نو ش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور میں حصے لینے والی انفنٹری اور ایس ایس جی کی پیش قدمی جاری ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

دہشت گردوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں اور ان کی کمین گاہیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

آپریشن میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ،جبکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک سپاہی عبد الجبار بھی شہید ہوگیا۔

تازہ ترین