• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں ’بارک محمد کنداو پہاڑ‘ کا کنٹرول حاصل کرلیا

The Pak Army Got Control Of The Barak Muhammad Kandao Mount In Khyber Agency

آپریشن خیبر فور میں پاک فوج کی بڑی کامیابی، پاک افغان بارڈرکے قریب علاقے میں ’بارک محمد کنداو پہاڑ‘ کودہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی میں چند دہشت گرد افغانستان فرار ہوئے ہیں۔ پاک افغان سرحد کے قریب پاک فوج نے سب سے بلند پہاڑی پر چوکی قائم کرلی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے مشکل ترین علاقے میں سب سے اونچے’بارک محمد کنداو پہاڑ‘ کو دہشت گردوں سے خالی کرا کے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’بارک محمد کنداو پہاڑ‘ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاک فوج کے فوجی دستوں کے ساتھ ایس ایس جی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔

پاک افغان سرحد کے قریب ’بارک محمد کنداو پہاڑ‘ کی چوٹی 12 ہزار بلند ہے، گھنے جنگلات سے گھری اس چوٹی کی مدد سے چاروں جانب نظر رکھی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین