• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نے انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے قیام کی منظوردیدی

Sindh Cabinet Approves To Form Anti Corruption Authority

سندھ کابینہ نے انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے قیام عمل کی منظوری دیدی اور گورنر کے اعتراض لگا کر واپس کئے گئے نیب قوانین سے متعلق بل پر صوبائی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں قوانین میں ترامیم کیلئے مختلف بلوں پر غور کیا گیا ۔

صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے اجلاس کے بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے انسداد بد عنوانی اتھارٹی کے قیام کیلئے بل لانے کی منظوری دی ہے ۔

سابق صدر پرویز مشرف کے ملازمت سے فارغ کرنے والے آرڈیننس 2000 کو ختم کردیا گیا ہے جبکہ نجی پاور کمپنیوں کو سبسڈی دینے والا بل جو گورنر نے اعتراض لگا کر واپس کیا تھا وہ سندھ اسمبلی کو ارسال کردیا گیاہے۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کے انگریزوں کے دور کے پولیس قوانین میں ترامیم کے بل سمیت دیگر بلوں پر مزید غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین