• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیساکھیوں سے اقتدار کاراستہ ڈھونڈنےوالوں کو کچھ نہیں ملے گا،شہباز

The Finders Will Not Get Anything To Find The Way Of Power Says Shehbaz

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھیوں کے ذریعے ایوان اقتدار کا راستہ ڈھونڈنے والوں اور مخلص لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،مسترد شدہ عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور عوام آئندہ انتخابات میں بھی مخالفین کو مسترد کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف 20 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام کی ترقی کے سفر میں اپنی منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کو پچھتانا پڑے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی امانت، دیانت، شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہی جیت ہوگی۔

تازہ ترین