• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران وعراق کے وزرا دفاع کی ملاقات،عسکری تعاون کا معاہدہ

Iran Iraq Defence Ministers Meet Signed Agreement To Boost Military Cooperation

ایران کے وزیر دفاع بر یگیڈیئر جنرل حسین دھقان سے عراقی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل عرفان الحیالی نے ملاقات کی،اس موقع پر دفاع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔

ارنا نیوز کے مطابق یہ ملاقات تہران میں کی گئی۔عراقی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ایران عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران،عراق کے امن و استحکام اور اسے ایک طاقتور ملک میں تبدیل کرنے کے لیے، سیاسی، اقتصادی اور فوجی ہر لحاظ سے تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا ایران ،عراق کی زمینی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتا ہے کیونکہ عراق کی یکجہتی ہی اس ملک میں آباد تمام قوموں کے مفادات کی ضمانت ہے۔

عراق کے وزیردفاع بریگیڈیئیر جنرل عرفان الحیالی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت، عوام اور مسلح افواج کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے داعش پر عراقی عوام کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیر دفاع اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر اعلی سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز تہران پہنچے تھے۔دریں اثنا ایران اور عراق میں عسکری تعاون میں اضافے کے معاہدے پر دستخط پر امریکی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین