• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے قریبی لاپتا ساتھی نواب لغاری واپس گھرپہنچ گئے

Missing Family Friend Of Asif Ali Zardari Nawab Laghari Back Home

آصف زرداری کےلاپتا قریبی ساتھی نواب لغاری واپس گھرپہنچ گئے،نواب لغاری کو4 اپریل کونا معلوم افراد نے اٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق نواب لغاری کو4 اپریل کونا معلوم افراد نے اٹھایا تھا،آج نامعلوم افراد گاڑی میں نواب لغاری کو سواں کے علاقے میں چھوڑگئے۔

شوہر کی بازیابی کیلئےنواب علی لغاری کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور اپنی درخواست میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ نواب علی لغاری سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ 4 اپریل کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں اغوا کار سواں گارڈن میں واقع ان کے گھر آئے اور شوہر سے شناختی کارڈ طلب کیا‘ شناختی کارڈ دیکھتے ہی نواب علی لغاری کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ کے سابق صوبائی مشیر نواب علی لغاری کی بازیابی کی درخواست پر وزارت داخلہ ، وزارت دفاع اور پولیس کو نوٹسز جاری کررکھے ہیں اور حکم جاری کیا تھا کہ اگلی پیشی تک عدم بازیابی پر وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقین کو طلب کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نواب لغاری کی بازیابی کےلیےاسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے ، درخواست کی سماعت اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کررہے ہیں۔

تازہ ترین