• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تعاون کے بغیر افغان جنگ نہیں جیت سکتے ، جنرل جوزف ڈنفورڈ

General Joseph Dunford Can Not Win Afghan War Without Pakistani Cooperation

امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا حکمت عملی میں پاکستان اہم ہے، جس کے تعاون کے بغیرہم افغان جنگ نہیں جیت سکتے ۔

جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاکے امریکی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ جنوبی ایشیا پالیسی میں نئی دلی سے تہران تک کی بات ہوتی ہے، خطے میں ہماری حکمت عملی کا نازک مرحلہ پاکستان ہے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ افغانستان میں ہم پاکستان کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے اسی لیے پاکستان جنوبی ایشیا پر امریکی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

تازہ ترین