• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم 'بریلی کی برفی کا نیا گانا جاری

New Song Of Bareilly Ki Barfi Released

مزاح سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم 'بریلی کی برفی کا نیا گانا جاری کردیا گیا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن،راج کمار راؤ اور ایوشمن کھرانا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

'سوئٹی تیرا ڈرامہ کے بول پر مبنی یہ گانادیو نیگی،پونی پانڈے اور شردھا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی تنشق بگچی نے ترتیب دی ہے۔

ایشون لئیر تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کہانی تین نوجوانوں کے گرد گھومتی نظر آرہی ہے جو اپنی شاندار اداکاری اور مزاحیہ ڈائیلاگ بازی کے ذریعے شائقین کومحظوظ کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 18اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

تازہ ترین