• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر خلیجی ملکوں کے دورے کے بعد انقرہ واپس پہنچ گئے

Turkish President Ends Gulf Visit Returned Back Ankara

ترک صدر رجب طیب اردوان خلیجی ملکوں کے دورے کے بعد انقرہ واپس پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب اور کویت میں مذاکرات کے دوران دوحہ میں قائم اپنے فوجی اڈے کی بابت کوئی بات نہیں کی۔

تاہم قطر سے بات چیت ہوئی ہےجو فطری امر ہے۔خلیجی ملکوں کے دورے کے بعد انقرہ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان نے خلیجی بحران حل کرانے کیلئے اپنی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی عمارت کو منہدم کرنا آسان ہے لیکن منہدم عمارت کی تعمیر نو مشکل ہے۔

اردوان نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ملاقاتوں کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کا دورہ تمام فریقوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کی جہت میں اہم قدم تھا۔

تازہ ترین