• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئمنگ میں امریکی خاتون پیراک نے سونے کا تمغہ جیت لیا

Us Woman Wins Gold Medal In Swimming

امریکا کی خاتون پیراک کیٹی لیڈی کی نے عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ کے1500 میٹرز فری اسٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ یہ ان کا عالمی مقابلوں میں 12گولڈ میڈل ہے۔

20سالہ کیٹی نے شان دار پر فار منس سے حریف پیراکوں کو پیچھے چھوڑاجبکہ اسپین کی بیل موئنٹی نے سلور اور اٹلی کی سائمونا نے برانز میڈل جیتا۔

سویڈن کی ساراسجوسٹرام نے گز اپنے کیرئیر میں چوتھی مرتبہ عالمی تیراکی چیمپئن شپ میں خواتین کے 100 میٹر بٹر فلائی مقابلوں میں سونے کاتمغہ جیت لیا۔

23 سالہ خاتون کھلاڑی نے مطلوبہ ہدف 55.53سیکنڈ میں حاصل کرلیا، جو کہ چیمپئن شپ میں ایک نیاریکارڈ ہے وہ گزشتہ برس ریوڈی جینئیرو اولمپکس میں اپنے ہی بنائے گئے عالمی ریکارڈ سے 0.05پوائنٹس آگے رہی۔

آسٹریلیا کی ایمامک کیون نے 0.65سیکنڈ میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے چاندی اورکیلسی وورل نے 0.84سیکنڈ میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے کانسی کاتمغہ حاصل کرلیا۔

برطانیہ کے ایڈم پیٹی نے چھاتی سے تیرنے والے 100 میٹرمقابلوں میں اپنے ٹائٹل کادفاع کیا ہے۔ پیٹی نے چیمپئن شپ مقابلوں میں 57.47 سیکنڈ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا، جبکہ امریکہ کے کیون کورڈس 1.32کے ساتھ دوسرے اور روس کے کیرل پریگوڈا 1.58سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

تازہ ترین