• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر پارکر، غذائی قلت سے مزید2 بچے دم توڑ گئے

2 More Children Dies Of Drought In Thar

تھر میں غذائی قلت  کے باعث مزید2بچے دم توڑ گئےجس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھر میں غذائی قلت و بیماری کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تا حال تھم نہیں سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹھی اسپتال میں مزید دو بچے دم توڑ گئے ہیں، جن میں ایک سالہ علی محمد اور 6سالہ رانمل شامل ہیں۔ رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 18اور مجموعی طور رواں سال کے دوراں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد179ہو چکی ہے۔

ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق مٹھی اسپتال میں طبی آلات کی کمی ہےجبکہ انکیوبیٹرزخراب بتائے گئے ہیں ۔ اسپتال کے باہر ہی سرکاری ملازم ڈاکٹرز کی نجی کلینکس موجود ہیں ۔

والدین  ڈاکٹروں کی بہتر توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کے نجی کلینکس پر ہی بچوں کو دکھانے کے لئیے مجبور ہوتے ہیں۔

تازہ ترین