• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 70 واں یوم آزادی، گلی محلے سج گئے

پاکستان کا 70واں یوم آزادی قومی جذبے جوش و خروش کے ساتھ منانے کی بھرپور تیاریاں شروع ہوچکی ہے ملک بھر کی بلند عمارتوں سمیت سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے ہیں ۔

مختلف شہر وں کے محلے اور گلیاں قومی پرچم کی جھنڈیوں سے سجا دی گئی ہیں ۔ کراچی شہر کے تین سو سے زائد مقامات، چوراہوں، شاہراہوں پر قومی پرچم، بیج، قائد اعظم کی تقاریر اور قومی پرچم کی بنی ٹی شرٹ کی فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب گاڑیوں پر بھی قومی پرچم لگائے گئے ہیں جبکہ بعض محلوں سمیت گاڑیوں میں قومی نغمے بجائے جارہے ہیں، کاغذی بازار، اردو بازار، عائشہ منزل، کورنگی، لانڈھی، ملیر، ڈیفنس، کلفٹن ، شادمان ٹائون، نیو کراچی، ماڈل کالونی، اعظم بستی سمیت دیگر علاقوں میں قومی پرچم کے بڑے بڑے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔

اس موقع پر قومی پرچم کے ماسک، عینک، بیج، پرچم، جھنڈیاں، ہینڈ بینڈ اور دیگر اشیا فروخت ہورہی ہے خواتین سبز اور سفید رنگ کی چوڑیاں پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کررہی ہیں،سیاسی، مذہبی ، سماجی تنظیمیں اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

تازہ ترین