• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم ڈاکٹر رتھ فاؤکی خدما ت کو سلام پیش کرتی ہے، صدرممنون

Nation Pays Tribute To Services Of Dr Ruth Pfau President Mamnoon

صدرمملکت ممنون حسین کا ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے ۔

صدر ممنون حسین نے اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ نے جذام کے خاتمے کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر رتھ نے انسانیت کی فلاح کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان کو اپنا وطن بنایا، ان کی خدمت کی عظیم روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔

تازہ ترین