• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:شوہر کو قتل کرانےوالی خاتون گرفتار

Women Arretsed On Husband Murder In Karachi

کراچی میں شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرانے والی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمہ نے شوہر کو قتل کرانے کیلئے اُجرتی قاتل کو 10 لاکھ کی سپاری دی۔

ایک کار شوروم کے مالک کلیم اللہ جسے 2014 میں قتل کیا گیا تھا، بریگیڈ پولیس کو کیس کی تہہ تک پہنچنے میں تین سال لگے،، حیرت کی بات یہ ہے کہ کلیم اللہ کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کی بیوی مہرین نے اپنے آشنا اکبرکے ساتھ مل کر قتل کرایا۔

ملزمہ کا کہنا ہے منصوبہ اکبر نے بنایا جس کے تحت ایک اُجرتی قاتل کو دس لاکھ روپے دیئے گئے۔

مرکزی ملزم اکبر کے مطابق مقتول کلیم اللہ دونوں کے درمیان رکاوٹ تھا جسے راستے سے ہٹانے کے لئے قتل کرادیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اس کی تہہ اُس وقت پہنچی جب کلیم اللہ کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل کسی اور کیس میں گرفتار ہوا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو مقدمے میں نامزد کرلیا ہے۔

 

تازہ ترین