• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑے اور فائرنگ کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ طالب علم عامر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مشتعل نوجوانوں نے خاتون کو بھی ہراساں کیا، فائرنگ کرنے والے نوجوان بھی جامعہ کے طالب علم ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید