• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں ترامیم سے ججز کی ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئین میں ترمیم ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی ججز کی مدت بڑھانے، گھٹانے کی مخالفت کرتی ہے۔

تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟ کے عنوان سے ہونے والے  سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں ترامیم سے ججز کی ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے کی مخالفت کریں گے، پاکستان میں آئین عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریکیں اس وقت چلتی تھیں جب مارشل لاء ہوتا اور آئین معطل ہوتا تھا۔ ارجنٹائن ڈیفالٹ ہوا تو سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ہوا؟  

انکا کہنا تھا کہ جسٹس کینیڈی کا کانگریس کمیٹی کو جواب سب کو جاننا چاہیے، جسٹس کینیڈی نے کانگریس کمیٹی کو بتایا بنیادی حقوق یو ایس ایس آر آئین میں موجود تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کی موجودگی کے باوجود عملی کام نہیں ہو رہے تھے، یو ایس ایس آر کی تباہی کی وجہ طاقت ایک بندے کے پاس ہونا تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کو سازشی کہنا درست نہیں، یہ دن کو رات بتانے کے مترادف ہے۔

قومی خبریں سے مزید