• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

2 Terrorists Killed In Karachi Ctd Encounter

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد ابوالحسن اصفہانی اور کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

کورنگی زمان ٹاون نورانی بستی میں سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں کی اطلاع پہ گھر پہ چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔دوطرفہ شدیدفائرنگ کے تبادلے سے علاقہ مکین خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد، کا کہنا ہے فائرنگ کے تبادلے، میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے پمفلٹ ملا ہے جس میں انہوں نے اصفحانی روڈ پہ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر، خطاب نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار سے چھینا ہوا اسلحہ بھی ملا ہے ۔

ہلاک ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر گروپ سے ہے جو کہ اس کے علاوہ بھی شہر میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین