• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد : شر ط لگا کر دریا عبور کرنے والا نوجوان موجوں کی نذر

The Young Get Into The Waves Crossing River In Muzaffarabad

مظفرآباد میں شر ط لگا کر دریا عبور کرنے والا نوجوان بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔ پولیس نے شرط لگانے والے 5 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے 6دوست سیروتفریح کے لئے کوہالہ پل پہنچے تھے، جہاں دوستوں نے 19 سالہ علی ابرار سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی۔ ابرار نے دریا میں چھلانگ لگائی ، لیکن تیز موجوں کی نذر ہوگیا۔

تھانہ بکوٹ پولیس نے ابرار کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 5 دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے موبائل اور 15 ہزار روپے کی شرط لگا کر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر مجبور کیاتھا۔

تازہ ترین