• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ناقص مربہ جات تیار کرنے پر فیکٹری سیل

Factory Seals On Producing Poor Foods

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار کلو تیار ناقص مربہ جات اور 26 ہزار کلو خام مال برآمد کرکے فیکٹری سیل کردی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق تیار مربہ جات کے ڈرموں میں مکھیوں کی بھر مار پائی گئی ،مربے تیار کرنے کے لیے ناقص اورگلے سڑے پھل استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ مربوں پر پھپھوندی اور مکڑی کے جالے بھی لگےہوئےتھے۔

انہوں نےکہاکہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کی جسمانی حالت انتہائی ناقص تھی اور ان کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی نہیں تھے جس پر فیکٹری سیل کردی گئی۔

تازہ ترین