• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک اس میں مرنے والوں کی تعداد 253 ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کی زد میں بہار ریاست کے 18 اضلاع ہیں، تقریبا 1 کروڑ25 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں تقریبا 4 لاکھ 25ہزار لوگوں کو 1350 سے زائد ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھوں لوگ عارضی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں اور انہیں غذا کی قلت کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین