• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دھمکی کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا ہوگا، تجزیہ کار

Pakistan To Give Full Response About Us Threatanalyst

امریکی صدر کے افغانستان سے متعلق خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پالیسی بدلنے کی لیے امریکی دھمکی کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔

تجزیہ کار  عادل نجم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا موقف موثر انداز میں پیش کرنا ہوگا۔ امریکا پر واضح کرنا ہوگا کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں،خود افغانستان اور امریکا کی سابقہ پالیسیاں ہیں۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنی تقریرمیں پاکستان کے خلاف جو لب ولہجہ اپنایا وہ دراصل افغان حکومت کا بیانیا ہے۔

امریکی صدرکے افغانستان سے متعلق پالیسی خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاکہ ٹرمپ کا خطاب پاکستان کو واضح دھمکی ہے۔

تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرنے تقریرمیں پاکستان کے خلاف افغان حکومت کا بیانیا پیش کیا۔

سینیئرتجزیہ کار عادل نجم نے کہا ہےکہ پاکستان کو امریکی دھمکی کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔

تازہ ترین