• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو میں آتش بازی کا سالانہ فیسٹیول اختتام پذیر

ماسکو میں آتش بازی کا سالانہ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں روشنیوں سے سجے خوبصورت نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیااور آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

روس کے دارالحکومت ماسکوکے ارک میں منعقد ہونے والے اس تیسرے سالانہ فائر ورک فیسٹیول میں روس سمیت آسٹریا، برازیل، ارمینیا، چین، رومانیا، کروشیااور جاپان سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے درمیان فائر ورک شوکا مقابلہ ہوا جس میں ہر ٹیم تقریباََ 9منٹ تک آتش بازی کا دلفریب منظر ترتیب دیکر دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

تین سال سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ بین الاقوامی فیسٹیول کے آخری روزشرکاء نے میوزک کی دُھن کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف آسمان کو روشنیوں سے سجا دیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔

منفرد نوعیت کے اس روشنیوں بھرے ایونٹ کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد ماسکو کا رُخ کیا اور اس خوبصورت منظرکو خوب انجوائے کیا ۔

 

تازہ ترین