• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی ڈیجیٹل آرٹ کے ذریعے جنگل اور آبشاروں کی چین میں نمائش کی گئی جس نے شرکا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

جاپان میں تیار کیے جانے والے منفرد ڈیجیٹل آرٹ کے نمونوں نے چینیوں کو دنگ کردیا۔ رنگ، ڈیزائن اور انداز بدلتے یہ نمونے نہایت خوبصورت دکھائی دیے۔

نمائش میں ڈیجیٹل گارڈن، جنگل، پھولوں اور کرسٹل یونیورس کو پیش کیا گیا۔

سائنس اور آرٹ کے امتزاج کی اس انوکھی نمائش میں شرکا اپنے ارد گرد روشنیوں کو اپنے موبائل سے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔

نمائش میں آنے والے بچوں کے لیے ڈیجیٹل پلے گراؤنڈ کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں بچوں نے اپنی ڈرائنگ کو تھری ڈی میں تبدیل ہوتے دیکھا۔

رنگوں اور روشنیوں کی یہ نمائش 10 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

 

تازہ ترین