• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ، ایک صدی بعد سورج گرہن کے موقع پر ایڈونچر کے رنگ

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوںکے لئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے گذشتہ دنوں امریکا میں ایک صدی بعد سورج گرہن کے موقع پر کچھ منفرد کرنے کی ٹھانی اور سورج گرہن کے دوران سیکڑوں فٹ بلندی پر تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

ایڈونچرکے شوقین منچلوں نے سورج گرہن کے موقع پر امریکی ریاست وومنگ کا انتخاب کیا اور سورج گرہن کے دوران سیکڑوں فٹ پہاڑ پر تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف ایک سو سال بعد آنے والے سورج گرہن کے دن کو منایا بلکہ اس ایڈونچر کو بھی خوب انجوائے کیا۔

 

تازہ ترین