• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا شاہ کاکو ،موٹر وے پر بس کی ٹریلر سے ٹکر، 2افراد جاں بحق

Kala Shah Kaku Two Killed As Bus Crashes With Trailer On Motorway

شیخوپورہ کے علاقے کالا شاہ کاکو کے قریب موٹر وے پر اسلام آباد سے آنے والی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 2افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے، حادثہ بس کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔

موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور آنے والی نجی کمپنی کی بس تیز رفتاری کے باعث آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں بس کو شدید نقصان پہنچا، جس میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین