• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصار الشریعہ کیخلاف بھرپورآپریشن جاری ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

Forcefull Operation Against Ansar Al Sharia Continued Dg Rangers Sindh

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ انصار الشریعہ کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے،آپریشن میں جومعلومات ملی ہیں وہ ابھی شیئرنہیں کرسکتے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انصارالشریعہ کی پوری توجہ پولیس پر تھی، دہشت گردوں کا تعلق کسی ایک جامعہ سے نہیں، مختلف تعلیمی اداروں سے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رینجرز اور دیگر اداروں نے جامعہ کراچی سے کوئی ریکارڈ نہیں مانگا، انصار الشریعہ بنانے والے کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ اس گروپ میں تین لڑکے ایسے ہیں جنہوں نے اپلائیڈ فزکس میں ماسٹر کیا، اساتذہ کو غور کرنا چاہیے کہ نوجوان کیوں ایسی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2017ء سے تمام اداروں کے ماہرین کا جوائنٹ ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے، پولیس یا کسی بھی ادارے نے کسی تعلیمی ادارے سے طلبہ کا ریکارڈ نہیں مانگا۔

ڈی جی رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار 7 میں سے 2 نوجوانوں کے والدین کو کچھ علم تھا کہ ان کے بچے کن سرگرمیوں میں تھے،والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

تازہ ترین