• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کرکٹ کی واپسی،پاکستانی شاہین ورلڈ الیون سے ٹاکر ے کے لیے تیار

World Cricket Returns Pakistani Team Ready For Tournament With World Xi

طویل انتظار کے بعد آج پاکستان کی سرزمین پر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا آغاز ہونے جارہا ہے ،کراچی سے خیبر تک شائقین کرکٹ کے بخار میں مبتلا،شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 7 بجے شروع ہوگا،میچ کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔

HL_L

یہ بھی پڑھئے:ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا،یہ ایونٹ بہت بڑا ہے،وسیم اکرم

سات ملکوں کی کہکشاں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اُترے گی،دونوں ٹیموں کو نجی ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ شائقین کو کڑی چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:آزادی کپ کے لیے ٹریفک پلان جاری

ہر انکلوژرمیں مجسٹریٹ تعینات ہو گا،ہلڑ بازی،غیرشائستہ نعروں پرفوری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پورے روٹ اور اسٹیڈیم میں کیمرے نصب کردیے ۔اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹ کی ایک ہزار کیمروں سے نگرانی کی جائے گی،مانیٹرنگ سینٹر میں 50سے زائد کمیونی کیشن آفیسرزاسٹیڈیم اور روٹ مانیٹر کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:آزادی کپ کے صرف 4 اور 6 ہزار والے ٹکٹ دستیاب ہیں

قذافی اسٹیڈیم کے باہر اور مختلف مقامات پر جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور بل بورڈز آویزاں کردیے گئے جب کہ گراؤنڈ کے آہنی دروازے پر کھلاڑیوں کی تصویروں والے بل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔

hl 02_l

ادھرقومی کرکٹ ٹیم اورورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے لاہور کے ہوٹل میں ہلکی ورزش کی، میچ میں منفرد نظر آنے کے لئے کئی پاکستانی کھلاڑیوں نےفیشل کرائے اور ہیئر اسٹائل بنوائے،مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں ۔

یہ بھی پڑھئے:آزادی کپ: تعینات اہلکاروں کے ساڑھے3 کروڑ روپے فنڈز مختص

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرملک کے عوام خوشی سے نہال تو دوسری جانب عالمی میڈیا میں بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے چرچے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

رمیزراجا کہتے ہیں ڈوپلیسی اور سرفراز کے درمیان آج ٹاس کراؤں گا۔ معروف امپائر علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

hl 03_l

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنس سے ان کی رینکنگ میں بھی کمی بیشی ہوگی ۔

تازہ ترین