• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک : ہنڈرڈ انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock 373 Points Increased In Hundred Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت اختتام کی آج ہیٹ ٹرک ہوگئی، 100 انڈیکس کو یہ شرف ڈیڑھ ماہ کے بعد حاصل ہوا ہے جس کے بعد کاروباری حجم بھی بڑھنے لگا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 373 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 683 پر ہوا۔

کاروبا ر کے دوران 21کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 25 فیصد زائد رہے، تاہم کاروبار کا حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک فیصد کم رہا۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائز یشن 63 ارب روپے بڑھ کر 8894 ارب روپے ہوگئی۔

معاشی تجزیہ نگار ذیشان افضل کے مطابق سرمایہ کاروں کی توجہ گزشتہ تین روز سے اچھی ویلیوایشن اور بہتر نتائج کی وجہ سے شیئرز خریداری پر مرکوز ہے۔

تازہ ترین