• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ، عائشہ گلالئی

The Mind Set Of Niazi Sahab Is Found Ayesha Gula Lai

پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ہے۔ اُن کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اور مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے ۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لاکرملک کوکرپشن سے پاک نہیں بناسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو اُن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ، وہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر کھڑی ہیں،تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں ، یہ ہماری اپنی پارٹی ہے۔

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ2 روز میں وہ پریس کانفرنس کرکے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی ۔

تازہ ترین