• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک احمد خان بھچر کو چیئرمین پی اے سی پنجاب نامزد کردیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملک احمد خان بھچر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پنجاب نامزد کردیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک احمد خان بھچر کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ملک احمد خان بھچر بطور چیرمین پی اے سی پنجاب اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید