• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ واپسی ،پی سی بی جلد بازی سے گریز کرے،وسیم اکرم

Pcb Avoid Quickness On Cricket Returnswaseem Akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا ایک مثبت قدم تھا، اگلے ماہ سری لنکا کی ٹیم کے آنے کے بعد دنیا کو مزید واضح پیغام جائے گا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کو ایکشن میں دیکھ کر کافی فخر محسوس ہوا ۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آئے گی، پی سی بی کو بھی جلد بازی سے گریز کرنا چاہئے ۔

انہوں نےکہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کافی اچھی جارہی ہے، پلیئرز بھی انہیں پسند کرتے ہیں ۔

تازہ ترین