• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

Meeting Will Be Held Today To See The Muharram Moon

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد زون کی کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن محرم الحرام کے چاند کی رویت کا اعلان کریں گے۔

 

تازہ ترین