• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں ایک شخص سے بلی کی والہانہ محبت کا مظاہرہ اس وقت دیکھا گیا جب وہ شخص مرگیا اور اس سے مانوس بلی اس کی قبر پر پہنچ گئی، وہاں اہل خانہ نے اس کو خوب بھگانے کی کوشش کی مگر وہ مستقل اس کی قبر سےلپٹی رہی۔

Malaysian cat 01_l
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل ‘ کے مطابق اسماعیل میٹ نامی شخص بلیوں سے بے حد محبت کرتا تھا، اس کے مرنے پر جہاں اہل خانہ غمگین تھے وہیں’موگی‘نامی بلی بھی غم زدہ تھی کیونکہ موگی نے ایک نہایت شفیق اور محبت کرنے والا دوست کھو دیا تھا۔

اسماعیل کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ اس کی قبر پر گئے تو ’اچانک‘ موگی بھی وہاں پہنچ گئی اور قبر کے اردگرد چکر کاٹتی رہی اور پھر وہیں بیٹھ گئی ۔

Malaysian cat 02_l

موگی کے اس رویے سے کوئی بھی اس بات کا اندازہ لگا سکتا ہےکہ وہ اسماعیل سے کتنا پیار کرتی ہے۔

ڈیلی میل پر اسماعیل کے پوتے نے ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا کہ’ دراصل یہ بلی پالتو نہیں ہے بلکہ ہمارے گھر کے قریب واقع مسجد میں یہ اکثر دیکھی جاتی تھی وہیں دادا کبھی کبھی اس کو پیار کر لیا کرتے تھے تب سےوہ ان سے مانوس ہو گئی۔‘

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوگئی ہےاور 76 لاکھ لوگ اب تک اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین