• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو خواتین کی لمبی گھنی کالی زلفیں خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں لیکن روس کی ایک حسینہ نے اپنی خوبصورت زلفوں سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والی’ انستاسیہ سڈوروو‘ نامی 23سالہ لڑکی اپنے بالوں کا بیحد خیال رکھتی ہیں اور بالوں کی نشونما کے لیے خاص جڑی بوٹیوں کا استعمال بھی خوب کرتی ہیں جبکہ بالوں کی خوبصورت برقرار رکھنے کے لیے مخصوص شیمپو سے بال دھوتی ہے ۔

خاتون کی لمبی گھنی خوبصورت زلفوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے اور کچھ خواتین اُن سے خوبصورت بالوں کا راز بھی جاننا چاہتی ہیں۔

اپنے بالوں کے حوالے سے انستاسیہ کا کہنا ہے کہ وہ نو عمری میں ایک’اینڈرو جنیٹک الوپیسیا‘ نامی ایک بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی۔

اس بیماری کے باعث گنج پن شروع ہوجاتا ہے تاہم بروقت علاج اور خاص خیال رکھنے کی وجہ سے انہوں نے اس بیماری پر قابو پا لیا اور آج اُس کے بال بیحد خوبصورت اور لمبے ہیں۔

تازہ ترین