• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

Larger Bench Made To Declare Khawaja Asif Ineligible

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3رکنی لارجر بینچ26 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے اقامے کی بنیاد پر ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

تازہ ترین