• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ

Pti And Mqm In Contact

پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے جس میں فوری ملاقات پرا تفاق کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین رابطے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے فوری ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا وفد شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کراچی آئے گا اور 26 ستمبر کو ملاقات ہوگی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی شامل ہوں گے۔ٗ

تازہ ترین