• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Positive Trend In Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 43 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو سینتیس پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 43 ہزار 87 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فرٹیلائزر کی قیمت میں اضافے کی خبر پرحصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

اس کے ساتھ سیاسی بے چینی اور ابھی تک حکومت کی جانب سے بڑھتے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر واضع پالیسی کا اعلان نہ ہونے پر حصص بازار میں شیئرز کے حجم میں بھی کمی کا رجحان ہے۔

تازہ ترین